Advertisement

پی ٹی آئی کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین روزہ کنونشن کا فیصلہ

عمران خان

ووٹ کا حق دینے کے بعد تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں بھرپور خیرمقدم کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مارچ میں بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے 3 روزہ کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن کے انعقاد کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعظم  پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے ملاقات ہوئی۔

Advertisement

سمندر پار پاکستانیوں کے سہ روزہ اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ اجتماع 13 تا 16 مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع میں دنیا بھر میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی شاخوں کے منتخب ذمہ داران اور کارکنان شرکت کریں گے۔

یورپ، امریکہ اور وسط ایشیاء سمیت دنیا کے دیگر حصوں سے مندوبین مدعو کئے جائیں گے۔

ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بھی سمندر پار پاکستانیوں کے اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے جائے گی۔

سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اسد عمر

Advertisement

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ دیارغیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں سمندرپارپاکستانیوں کا کردار بے مثال ہے،تحریک انصاف ملکی سیاست میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو نہایت تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا، دنیا بھر سے اپنے بھائیوں کو مدعو کریں گے اور وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version