Advertisement

نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے،چیئرمین نیب

چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نےکہا ہے کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نیب کراچی کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1237 ریفرنسز زیر سماعت ہیں، جن کی مالیت 1353 ارب روپے بنتی ہے۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 539 ارب روپے ریکور کئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں نے متاثرین کو نہ ہی ان کے پلاٹ دیئے اور نہ ہی ان سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس کی، نیب نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے اربوں روپے وصول کرکے ان کے متاثرین کے حوالے کئے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، کراچی، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں کارروائی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version