Advertisement

پاکستان سپر لیگ سے پہلے کورونا کے وار جاری، 3 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان سپر لیگ کے 3 کھلاڑیوں کا لیگ سے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈائریکٹر پی ایس ایل سلمان نصیر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے 5 اسٹاف ممبرز کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ 250 کوویڈ 19 ٹیسٹ  کیے جن میں سے 8 مثبت آئے، اسپورٹ اسٹاف کے مثبت افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت آنے والے باقی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے ارکان اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنے پر 24 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔

Advertisement

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ہم نے 14 جنوری سے پی سی بی اور ہوٹل کے عملے کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، کوویڈ کیسز سامنے آئیں گے۔

ڈائریکٹر پی ایس ایل نے مزید کہا کہ ہم نے 27 جنوری سے 27 فروری تک ایونٹ مکمل کرنے کے لیے مربوط پروٹوکولز بنا رکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version