Advertisement

کورونا کو جان بوجھ کر دعوت دینے والی گلوکارہ اسی وبا سے ہلاک

کورونا

چیک ری پبلک کی معروف گلوکارہ کو کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینا مہنگا پڑگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیک ری پبلک لوک گلوکارہ ہانا ہورکا جو ’اسونینس بینڈ‘ سے وابستہ تھیں ، 57 سال کی عمر میں کورونا کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

گلوکارہ کے بیٹے جان ریک نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے کورونا ویکسین لینے سے انکار کردیا تھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر انفیکشن کو دعوت دی۔

خیال رہے چیک ری پبلک میں ہوٹلز، بار اور دیگر عوامی مقامات میں جانے کے لیے مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

Advertisement

ہلاک ہونے والی گلوکارہ کے بیٹے کے مطابق میرے والد اور میں نے کورونا کی دونوں ویکسین لگارکھی ہیں اور گزشتہ سال دسمبر میں ہمارا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جب کہ میری والدہ ہمارے ساتھ رہنے کے باوجود کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرتی رہیں اور انہوں نے خود اس وبا کو دعوت دی۔

جان ریک نے کہا کہ میری ماں کے ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے چیک ری پبلک میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version