Advertisement

دہشتگردی کی نئی لہر ہمارے حاصل کردہ فوائد کو پلٹنا چاہتی ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

شہباز شریف نے کیچ ، بلوچستان میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں مسلح افواج کے 10 جوانوں کی شہادت پر دل افسردہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی نئی لہر زیادہ مہلک ہے اور ہمارے حاصل کردہ فوائد کو پلٹنا چاہتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کے عزم پر قائم ہیں، وزیراعظم

واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version