Advertisement

مظفر گڑھ: اسکول میں دھواں بھر جانے سے 4 افراد کی حالت تشویشناک

مظفر گڑھ کے ضلع تحصیل علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود فتح پور روڈ نزد کوڑے خان اسکول کے کمرے میں دھواں بھر جانے سے چار افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھرانہ کے افراد سردی سے بچنے کے لئے رات کو کمرے میں لکڑیاں جلا کر سوئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لکڑیاں جلنے کے باعث کمرے میں دھواں بھر جانے سے چاروں افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 پر اطلاع دی گئی کہ رات کو سونے والے 4 افراد اٹھ نہیں رہے بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

ریسکیو ٹیم موقعے پر پہنچی تو پتہ چلا کہ متاثرہ افراد کمرے میں لکڑیاں جلا کر سوئے تھے۔

Advertisement

ریسکیو حکام نے بتایا کہ چار افراد جن میں 35 سالہ زیب مائی، 10 سالہ سمیعہ ، 13 سالہ علی رضا اور 7 سالہ حسن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ افراد میں سے 2 کی حالت ابھی تک تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version