Advertisement

وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ 

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان، کیچ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے واقعے  کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کے حملےسے دس جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اورانتہائی تکلیف دہ ہے، د ہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری  رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، 10 جوان شہید

Advertisement

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں 10 شہید فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔

Advertisement

واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version