شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان، کیچ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کے حملےسے دس جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اورانتہائی تکلیف دہ ہے، د ہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، 10 جوان شہید
اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں 10 شہید فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔
Our brave soldiers continue to lay down their lives to keep us safe from terrorists. I salute the 10 martyred soldiers who repulsed a terrorist fire raid on checkpost in Kech Balochistan. We are resolute in our commitment to rid Pakistan of all forms of terrorism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
واضح رہےکہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں 10 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ کئی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
