Advertisement

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

نواز شریف

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے دستاویزات کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ مکمل کرلیا ہے اور بورڈ نے نوازشریف کی صحت کےحوالے سے مہیا کیے گئے دستاویزات کو ناکافی قراردے دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے ، ان خطوط کے ساتھ کہیں پر بھی کسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے کونسے ٹیسٹ کب ہوئے اوراس میں کیا سامنے آیا کی رپورٹس موجود نہیں ، پلیٹ لیٹس،بون میروٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل ایشوزکی رپورٹس موجود نہیں۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ مستند میڈیکل رپورٹس کے بغیر کیسے کسی کے متعلق اپنے رائے دے دیں ، خط و کتابت میں مریض کے حوالے سے کیے گئے دعووں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ سینئر 9 پروفیسرز پر مشتمل ہے ، یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version