Advertisement

عمران خان کی رخصتی کا وقت آن پہنچا ہے، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان  کی رخصتی کا وقت آن پہنچا ہے۔

فوادچوہدری ودیگروفاقی وزراء کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں منتخب عوامی نمائندوں کی حکومت نہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے ملک پر مافیازمسلط ہے، چینی مافیا، آٹامافیا، دوائی مافیا،ایل این جی مافیا کا سربراہ کپتان ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی خانہ بدوشوں، سیاسی موسمی پرندوں اورسیاسی لوٹوں کا ایک ہجوم ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اس ہجوم کی مسلط کردہ حکومت نے ساڑھے تین سال سے تبدیلی کےنام پرتباہی وبربادی برپاکی۔ اس ہجوم میں سے کچھ بھاگ جائیں گے ، کچھ لوٹے ہوجائیں گے اور کچھ پکڑے جائیں گے۔

Advertisement

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو مدارس کے بچوں کا طعنہ دینے والو سن لو، مولانا فضل الرحمن کا مدرسہ ڈگری ہولڈر ہے جوعمران خان کی سیاست ختم کرکے دم لیں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مہرہ ہے جن کی رخصتی کا وقت آن پہنچا ہے، تحریک عدم اعتماد ان کے نام نہاد اقتدار کے خاتمے کےلئے آخری کیل ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version