نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، قبلہ ایاز

قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نور مقدم کیس کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کی متعدد سفارشات کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل سماعتوں کے بعد4 مہینے میں کیس کا فیصلہ آنا ممکن ہوا، یہ ہماری عدالتی تاریخ میں غیر معمولی واقعہ ہے، معاشرے کے تمام طبقات نے بجا طور پر اس کی تحسین کی ہے۔
قبلہ ایاز نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوانین اور سزاؤں پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، کیس کی تفتیش میں پولیس کا کردار حوصلہ افزا اور لائق تحسین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News