Advertisement

محسن بیگ پر مبینہ تشدد، آئی جی اسلام کو انکوائری کا حکم

mohsin baig

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مارگلہ پولیس اسٹیشن کی انسپکشن کا حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تشدد سے متعلق الزامات کی انکوائری کریں۔

Advertisement

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی تشدد کی انکوائری رپورٹ جمع کروائیں۔ دوران حراست پولیس اسٹیشن میں تشدد ناقابل برداشت ہے۔تشدد پر ذمہ دار افسران کے خلاف نتائج ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی آر معطل کرنے کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم نامے میں کہا کہ دوران حراست تشدد اور وکیل کو ملزم تک رسائی نہ دینا سنجیدہ معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواست پر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ رات کو معلوم ہوا کہ حکومت جج کیخلاف کارروائی کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایک متفرق درخواست بھی دائر کی ہے۔ محسن بیگ کو تھانے میں زخمی کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کی خبر پڑھیے

محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے، یہ خبر بھی پڑھیے

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version