Advertisement

اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں، پرویزخٹک

پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو ممبر پی ٹی آئی اور وزیراعظم  کیخلاف ووٹ ڈالے گا وہ نااہل ہوجائے گا، جب ممبر نااہل ہوگا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں، اتنا آسان نہیں کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد  لے آئیں، تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ بنا ہواہے، اپوزیشن سے ڈبل ہم تیار ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی،  صرف لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی، ہم اپنے ممبران کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے اپنی تیاری کی ہے، ہر چیز کے لئے تیار ہیں۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم 5سال مکمل کرینگے، ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن جو مرضی کرلے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہے اور رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا وزارت سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں، وعدے پورے کرینگے، جو ایک دوسرے کو گالیاں اور سڑکوں پر گھسٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ  ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ ان کے کیسز کھل جائیں گے، جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں، ادارے ان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کردی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے، تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ بنا ہواہے، اپوزیشن سے ڈبل ہم تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version