انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جارہی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جارہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مسترد ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ووٹوں کو مسترد کئے جانے کا معاملہ بیلٹ پیپر پر دُہری مہر کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔
AdvertisementLG elections in KP have again shown problem of rejected votes bec of double stamping etc. The same had come out in Judicial Commission report on 2013 elections. The ability to manipulate elections through getting opp votes rejected is one of the reasons the status quo opposes EVM pic.twitter.com/ch78zPEGQw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 16, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالف امیدوار کے ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کی جاسکتی ہے، یہ ان چند وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے حوالے سے قانون سازی بھی کی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی
وزیر اعظم کا دورہ لاہور
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ملاقات میں صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور کو اعتماد میں لیں گے اور خانیوال واقعے کے بارے میں اب تک کی تحقیقات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، سراج الحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے صوبائی وزیر صحت اور وزیر بلدیات بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کو سیاسی صورتحال میں آئندہ لائحہ عمل پر گائیڈ لائنز جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News