Advertisement

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے، چوہدری پرویز الہٰی

پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان اورایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، تاہم فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں، جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ خاص طور پر اپنی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے، پاکستان مسلم لیگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی خدمت میں اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

Advertisement

محبوب سلطان نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کا وزارت اعلیٰ کا دور صوبے کا سنہری دور تھا اس دور میں عوام خوشحال تھے، یہی وجہ ہے کہ عوام آج بھی ترقی کے اس دور کو اچھے الفاظ میں یاد کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version