Advertisement

‘کراچی میں ڈکیتوں نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنا دیا ہے’

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں ڈکیتوں  نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آفاق احمد نے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   اطہر متین کی شہادت پرمیرے پاس الفاظ نہیں ہیں، دلیر صحافت کے علمبردار اطہر متین کو بھلائے نہیں بھلایا جاسکتا۔


آفاق احمد نے کہا کہ میرے شہر کے بچے روز  مر رہے ہیں، روز لٹ رہے ہیں لیکن حکمران خواب غفلت کی نیند سے بیدار ہونے پہ تیار نہیں۔

Advertisement

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ڈکیتوں  نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا دشوار بنادیا ہے، خدا کے لیئے کراچی کو جینے دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری جن کی ہے وہی اس واقعے کے زمے دار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔

ایس پی گلبرگ طاہرنورانی نے بتایاکہ  اطہرمتین بچوں کواسکول چھوڑنےکےبعدواپس جارہےتھےکہ موٹرسائیکل سوارنےاطہرمتین کوروکنےکی کوشش کی۔

Advertisement

ایس پی گلبرگ نے کہاکہ فائرنگ کےبعد موٹرسائیکل سوارفرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمزید تفتیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version