Advertisement

سندھ کے عوام 15سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام 15سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں۔

سندھ حقوق مارچ ریلی میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی کے لیے روانہ ہورہا ہوں، سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، یہ عوام 15سال سے ایک حکومت اورکرپشن تلے دبے ہوئے ہیں، امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن کے خلاف سر اٹھائے گا۔

شاہ محمود کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام خودداری کا مظاہرہ کریں گے اور باہرنکلیں گے، وقت آگیا ہے غلامی کی زنجیریں توڑو اور اپنے مستقبل کے لیے بڑھو اور سندھ کے ساتھیوں پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کیلیے تیار ہوجاؤ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول پنجاب ائے اور عوامی مہم کا اغاز کیا اس طرح مجھے اور تحریک انصاف کو بھی حق پہنچتا ہے میں سندھ جاؤں، ہمارا بھی حق ہے جمہوری طریقے سے عوامی رابطہ مہم چلائیں امید ہے سندھ کی حکومت ہمارے قافلوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

Advertisement

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے قافلوں میں رکاوٹ ڈالی تو پی ٹی آئی پنجاب کے کارکن یہ سب نوٹ کررہے ہوں گے، بلاول اپنا مؤقف پیش کریں اور ہمیں اپنا مؤقف پیش کرنے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version