Advertisement

مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، اسدعمر

وفاقی وزیراسدعمرکا کہنا ہےکہ مردم شماری کے لیے آلات لائےجا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ادارہ شماریات میں مردم شماری سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی ملک اچھی منصوبہ بندی چاہتا ہے تو اچھا معلوماتی ڈیٹا ہونا چاہیے،مردم شماری منصوبہ بندی کا اہم جزو ہے۔

 انہوں نے بتایاکہ مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،کرفیو اس صورت میں لگایا جاتا ہے جب مردم شماری ایک ہی دن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا حکومت کے خلاف بڑا اقدام، صدر کے مواخذے کا بھی منصوبہ 

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین میں لکھا گیا ہے کہ ہر دس سال بعد مردم شماری ہوگی، ٹیکنالوجی کے دور میں کبھی 18 سال بعد کبھی 20 سال بعد مردم شماری ہوتی ہے،تاخیر سے مردم شماری کے بعد اعتراضات بھی سامنے آتے ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے این سی او سی کو چلایا جارہا ہے،نگہبان ایپ کے ذریعے کورونا مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری کے نظام کو موثر کیا گیا،تمام ملکی اکائیوں  کے سامنے تمام فیصلے کیے گئے،مردم شماری کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ کاری سمیت ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ عوام کی میڈیا کے ذریعے تمام انفارمیشن تک رسائی ممکن بنائی جائے،میڈیا کو لگے جہاں وہ تصحیح کرسکتے ہیں کریں میڈیا کی رہنمائی درکار ہوگی،اس حوالے سے تمام صوبوں سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی اتنی تو سول کورٹ نہیں دیتی، بات زرداری اور نواز شریف سے نکلی اور مریم، بلاول تک پہنچ چکی، اب تیسری نسل بھی تیار ہو چکی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version