Advertisement

اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازوہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بلال اصغر وڑائچ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازوہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ان کے حلقوں کے مسائل پہلے بھی حل کیے، آئندہ بھی کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کے جائزکام ہر صورت ہوں گے کیونکہ ہم نے مل کر عوام کی خدمت کرنی ہے۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا، اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ڈینگی اور کورونا کے دوران بھی سیاست چمکانے کی کوشش کرتی رہی، اپوزیشن کے خلاف خود عدم اعتماد ہو چکا ہے اور ان کی منفی سیاست اب”قرنطینہ“ میں چلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے منفی عمل سے ثابت کیا ہے کہ ان کے سینے میں دل ہے نہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version