بلوچستان ہائیکورٹ میں پیکاآرڈینس کالعدم قراردینے کی آئینی درخواست قابل سماعت قرار

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست شہید وکلاء کی ساتویں برسی پر تعزیتی ریفرنس
بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکاآرڈینس کالعدم قراردینے کی آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرنے کےحکامات صادر کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان یونین آف جنرنلٹس کی پیکا آرڈینس کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پیکاآرڈینس کو کالعدم قراردینے کے حوالےسے آئینی درخواست کو قابل سماعت قراردے دیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افعان اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرنے کےحکامات صادر کرتے ہوئے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کر یں۔
بلوچستان بارکونسل کے بین الصوبائی چیئرمین راحب بلیدی نے درخواست کی پیروی کی۔
بلوچستان یونین آف جنرنلسٹ کے صدرعرفان سعید و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
راجب بلیدی نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ میں ہمارا مؤقف تھا کہ جہموری اداروں کے ہوتے ہوئے آرڈنینس جاری کرنا مناسب نہیں۔ کالے قانون کے ہوتے ہوئے ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے۔
درخواست گزار صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ ہم اس کالے قانون کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لیں گے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں عرفان سعید نے کہا کہ یہ صرف صحافی نہیں وکلا تظیمیں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں سمیت سب کا مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

