Advertisement

خادم اعلیٰ سے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟

شہبا زشریف

اسد عمر نے شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے ایک معصومانہ سوال بھی کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے، اب کیا ارادہ ہے موصوف کا ؟

اسد عمر نے ٹوئٹ میں شہبا ز شریف سے معصومانہ سوال کرتے ہوئے مزید کہاکہ ویسے ان سے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں ؟

شہباز شریف کا دلچسپ فراڈ، مقصود چپڑاسی کے نام پراکاؤنٹ میں چار ارب روپے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مقصود شہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزارروپےتھی۔

Advertisement

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پراکاؤنٹ کھلا اور چار ارب روپے اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں۔ مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی۔

انھوں نے مذید لکھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا، ان تحقیقات میں چودہ ہزاربینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا جس میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version