Advertisement

سندھ میں نوجوانوں کو پیپلزپارٹی کی ایما پر قتل کیا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں نوجوانوں کو پیپلزپارٹی کی ایما پر قتل کیا جارہا ہے۔

تھر پارکر میں مٹھی پولیس اسٹیشن لاکپ میں نوجوان بھاگچند میگھواڑ کی لاش ملنے کے معاملے پر حلیم عادل شیخ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماء احتجاج میں شرکت کریں اور وکلاء ورثاء کی قانونی مدد کریں۔

حلیم عادل شیخ نے مقامی پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ورثاء کی مدد کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ورثاء کے مطابق پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی صدر سمترا منجیانی اور پولیس نے ملکر نوجوان کو مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملوث پی پی رہنماؤں، پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، افسوسناک واقعہ ہے پولیس سفارش پر نوجوان اٹھاکر تھانے پر ماررہی ہے، انسانی حقوق کمیٹی کی ویجیلنس کمیٹی کی بااثر رکن کو مقدمے میں نامزد کیا جائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ واقعے پر انسانی حقوق سیل اور بلاول ہاؤس کیس کو دبانے میں لگے ہوئے ہیں، پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے روائتی غلامی میں مصروف ہے، سندھ میں نوجوانوں کو پیپلزپارٹی کی ایما پر قتل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں اور صحافیوں کے قتل پر پرچی پہلوانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی خاموش ہیں، ایس ایس پی تھرپارکر ورثاء کو مطمئن کریں اور فوری مقدمے کا اندراج یقینی بنائیں، تحریک انصاف ورثاء کے ہمراہ ایس ایس پی آفس کے باہر دھرنا دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version