Advertisement

انصاف کی آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا، جسٹس اعجازالاحسن

جسٹس اعجاز الاحسن

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ انصاف کی آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں ’فرسٹ ٹیکنالوجی فار جسٹس کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ میں آج کچھ تسلیم کرنا چاہتا ہوں میں فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر نہیں ہوں۔ میں آج بھی ہاٹ میل استعمال کرتا ہوں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے خطاب میں کہا کہ سٹیو جابز کہتا ہے ٹیکنالوجی کچھ نہیں ہوتی لوگوں پر یقین کریں۔ آپ لوگوں کو ٹولز دیں وہ حیران کن کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ انصاف کی آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا۔ صرف ٹیکنالوجی ہی نہیں، معمول سے ہٹ کر بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا ہے کہ نا صرف ٹیکنالوجی بلکہ جج کو انصاف کی فراہمی کے لیے صلاحیت مند بھی ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کورونا کے بدترین حالات کے دوران ایک دن کے لیے بھی بند نہیں ہوئی۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام عدالتوں نے کورونا کے دوران بھی اپنے دروازے کھلے رکھے۔ سپریم کورٹ نے آن لائن اور ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت متعارف کرائی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ کووڈ کے دوران ٹیکنالوجی نے ہماری بہت مدد کی۔ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔ ہم نے بہت فاصلہ طے کر لیا، ابھی بھی بہت سا فیصلہ طے کرنا باقی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version