Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی متعدد اشیاء پر سبسڈی کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے متعدد اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ای سی سی نے کسانوں کو خریف سیزن 2022ء کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی تاہم خریف سیزن کیلئے سبسڈی 24.26 ارب روپے موجودہ ففٹی ففٹی شئیرنگ بنیادوں پر دی جائے گی۔

ای سی سی نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کو دی گئی سبسڈی کی تاریخ میں توسیع دیدی، حکومت سندھ کو سبسڈی کیلئے 3.89 ارب اور بلوچستان کو 54 کروڑ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

اجلا س میں پاور ڈویژن کیلئے 50 ارب اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے 4.5 ارب سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لئے گندم  کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں سندھ کیلئے 77 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 1.40 ملین میٹرک ٹن کا ہدف مقررکیا گیا جبکہ بلوچستان کیلئے 6.20 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 1 لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف مقررکیا گیا۔

ای سی سی نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1950 روپے من سے بڑھا کر 2200 روپے کردی۔

پنجاب کیلئے 220 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ کے پی کیلئے 72.50 ارب کی کیش کریڈٹ لمٹ پر 1.20 ملین میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version