Advertisement

سگریٹ نوشی کی عادت کا سُن کر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ جاننے کے بعد طلاق دے دی کہ وہ شادی سے پہلے سگریٹ نوشی کرتی تھی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص نے شادی سے قبل بیوی کی سگریٹ نوشی کی عادت کا سن کر اسے طلاق دیدی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری نے گزشتہ ہفتے اپنے وکیل کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر سکتی ہے۔

شہری نے طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ میری بیوی دوبارہ سگریٹ نوشی شروع نہیں کرے گی جبکہ اس کی یہ عادت میری سماجی حیثیت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق وکیل نے بتایا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے سامنے اعتراف کیا  کہ وہ شادی سے قبل سگریٹ نوشی کرتی تھی لیکن شادی کے بعد یہ عادت چھوڑ چکی ہے۔

Advertisement

تاہم شوہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسے سگریٹ پینے والی خواتین پسند نہیں ہیں لہٰذا اس نے بیوی کو طلاق  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیا واپس کرے جو اسے شادی کے وقت اپنے شوہر کی جانب سے دی گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Next Article
Exit mobile version