اے ڈی بی کے تعاون سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کے تعاون سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر کی ملاقات ہوئی جس میں اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے مالیاتی اعانت پر تبادلہ خیال کی گیا۔
ملاقات میں رواں سال کیلئے 1.1 ارب ڈالر کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ اے ڈی بی مختلف منصوبوں میں تعاون کر رہا، اے ڈی بی کے تعاون سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
ملاقات میں نائب صدر اے ڈی بی کی جانب سے معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اے ڈی بی کے نائب صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت سماجی اور معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اے ڈی بی اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حکومت کی حمایت پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب صدر اے ڈی بی نے حکومت کی جانب سے کووِڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کی تعریف کی۔
نائب صدر اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کورونا بحران کے دوران بہت سے ممالک سے بہت بہتر ہے۔
ملاقات میں نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ بینک پاکستان کی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News