‘بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے’

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبہ کی بی جے پی کی خاتون ممبر کی ویڈیو شیئرکر دی ہے۔
Modi is emboldening #Hindutva goons w anti-Muslim rhetoric akin to Holocaust that started w hate speech. BJP’s slogan of ‘Muslims r a threat to Hindus’ is now calling for genocide of #Muslims w mutilation/imprisonment of those wearing hijabs.Urgent action needed by @UN & @OIC_OCI pic.twitter.com/sIxXB6h9uC
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 28, 2022
ویڈیو میں بی جے پی کی خاتون ممبر نے حجاب پہنے والی طلباء کو مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انتہاء پسند ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس کے منصوبوں میں کوئی فرق نہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے، نریندر مودی بھارتی مسلمانوں کے لیے مذہبی آزادی اور تحفظ ختم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتں غیر محفوظ ہوچکی ہیں ، امت مسلمہ کو بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مظالم پر یک زبان ہونا ہوگا۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے کب تک خاموش تماشائی رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

