Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے’

Now Reading:

‘بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے’

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی  کے مطالبہ کی بی جے پی کی خاتون ممبر کی ویڈیو شیئرکر دی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں بی جے پی کی خاتون ممبر نے حجاب پہنے والی طلباء کو مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انتہاء پسند ہے، نریندر مودی اور آر ایس ایس کے منصوبوں میں کوئی فرق نہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت انتہاء پسندوں کا گڑھ بن چکا ہے، نریندر مودی بھارتی مسلمانوں کے لیے مذہبی آزادی اور تحفظ ختم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتں غیر محفوظ ہوچکی ہیں ، امت مسلمہ کو بھارتی مسلمانوں کے ساتھ مظالم پر یک زبان ہونا ہوگا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے کب تک خاموش تماشائی رہیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر