Advertisement

مایا علی بھی وزیرِاعظم عمران خان کے حق میں بول پڑیں

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کے حق میں آواز بلند کر دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مایا علی نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا، مایا علی نے بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد خلاف اور عمران خان کے حق میں پوسٹ کر دی۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے وزیرِ اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک میں وقت لگتا ہے‘۔

Advertisement

مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔

Advertisement

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ شوبز کے مایاناز اداکار ہمایوں سعید سمیت پاکستان کے کئی نامور اداکاروں نے عمران خان کی مدت پوری کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے خلاف وزیرِاعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version