Advertisement

عالمی معاشی ترقی میں ایشیا کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی ترقی میں ایشیا کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ غیریقینی صورتحال کے باوجود ایشیا اور بحرالکاہل عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے ممالک نے عالمی معاشی بحالی میں نمایاں مدد دی ہے۔

رواں سال کے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک میں معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور رواں سال کے دوران ایشیا کی اقتصادی بڑھوتری کا تخمینہ 4.9 فیصد تک بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

اس تناظر میں آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ معاشی ترقی میں افراطِ زر کے خدشات بھی موجود ہیں تاہم دیگر ممالک کے مقابلہ میں ایشیائی ممالک میں اس کی شرح کم رہ سکتی ہے۔ اسی طرح مداخل کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد کے مسائل درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔افراط زر پر قابو پاتے ہوئے ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک عالمی معاشی شرح نمو کی بڑھوتری میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

عالمی تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ آئی ایم ایف کا بیان اس بات کا عکاس ہے کہ بحرالکاہل اور ایشیا علامی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version