Advertisement

انیل کپور نے ’نانا‘ بننے کی تیاری شروع کردی

بالی ووڈ کے صدا بہار لیجنڈ اداکار انیل کپور نے حقیقی زندگی میں ’نانا‘ بننے کی تیاری شروع کردی۔

سپر اسٹارانیل کپور نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ وہ اب اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار ’نانا‘ بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اداکارہ سونم کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Advertisement

انیل کپور کی صاحبزادی  اور بالی ووڈ اسٹار سونم کپور  کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ہم فیملی میں اس نئے مہمان کا خیر مقدم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔

اس جوڑے نے ایک مشترکہ پوسٹ میں نئے مہمان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ  ایک خاندان، آپ کو پیار اور حمایت سے نوازے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

اداکارہ سونم نے یہ بھی اعلان کیا کہ بچہ رواں برس موسمِ خزاں میں ان کے ہاتھوں میں ہوگا۔

اس جوڑے کی جانب سے پوسٹ وائرل ہوتے ہی متعدد مشہور شخصیات اور مداحوں نے انہیں اس خوشخبری پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version