Advertisement

یہ عوام کے مسائل کی جنگ ہے اور اس میں کامیاب ہونا ضروری ہے، حمزہ شہباز

عوام کے مسائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کی نہیں بلکہ عوامی مسائل کی جنگ ہے اور اس میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کے مستقبل کا سوال ہے اور ہمیں پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا دی ہیں اور یہ ملک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اس لئے ان کا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران نیازی نے 4 سالوں میں غربت، بے روزگاری کا نام نہیں لیا، یہ صرف اپنی انتقام کی آگ میں بولتے ہیں ۔

Advertisement

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپوزیشن پر ذاتی حملے کیے ہیں لیکن ہم سیاسی جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران نیازی جب بولتے ہیں تو ملکی مفادات کا نقصان کرتے ہیں لیکن اب عوام ان کی تقریریں سن سن کر تھک گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version