Advertisement

عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب سے تحریک عدم اعتماد شروع ہوئی ہے عمران نیازی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کو ہسپتال سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے، جب لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے تھے تب آپ کو ضمیر کی آواز اچھی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آواز سنیں، لوگوں کو تڑی لگانے سے بات نہیں بنتی، سیاسی لیڈر عوام کی بات سنتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم نے آپکو چار سال دیے،  کیا پچاس لاکھ میں سے ایک گھر بھی بنا ، فارن فندنگ میں روز التوا کی درخواست ڈال دیتے ہیں۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ کون سے صادق آمین ہونے کا دعوی کرتے ہیں ، عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی سیاسی پکڑ میں بعد میں پہلے اللہ کی پکڑ میں ہیں ، ایوان صدر میں آرڈیننس کی فیکٹری بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی دوسرے ملکوں کو للکارتا ہے جسکی بھاری قیمت پاکستان کو چکانا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور سفارتی  تعلقات ہیں، عمران خان کو جغرافیہ بھول جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version