اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جب سے تحریک عدم اعتماد شروع ہوئی ہے عمران نیازی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کو ہسپتال سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے، جب لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوتے تھے تب آپ کو ضمیر کی آواز اچھی لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آواز سنیں، لوگوں کو تڑی لگانے سے بات نہیں بنتی، سیاسی لیڈر عوام کی بات سنتے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم نے آپکو چار سال دیے، کیا پچاس لاکھ میں سے ایک گھر بھی بنا ، فارن فندنگ میں روز التوا کی درخواست ڈال دیتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ کون سے صادق آمین ہونے کا دعوی کرتے ہیں ، عمران نیازی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی سیاسی پکڑ میں بعد میں پہلے اللہ کی پکڑ میں ہیں ، ایوان صدر میں آرڈیننس کی فیکٹری بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی دوسرے ملکوں کو للکارتا ہے جسکی بھاری قیمت پاکستان کو چکانا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں، عمران خان کو جغرافیہ بھول جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
