Advertisement

گرین شرٹس نے سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز کے اس میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس تاریخ ساز میچ میں جہاں پاکستان کے بیٹرز امام الحق اور کپتان بابر اعظم نے ریکارڈ سنچریز اسکور کر کے عالمی ریکارڈ بنایا وہیں قومی ٹیم کے نام بھی ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

آسٹریلیا نے اس میچ میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ بنایا تھا۔

پاکستان نے امام الحق اور بابر اعظم کی ریکارڈ ساز سنچریوں کے بدولت یہ ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کر لیا اور میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1509596565459066890

یہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف 2014 میں 327 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

گرین شرٹس نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنے پرانے ریکارڈ کو مزید بہتر کیا،  کیونکہ اس سے قبل پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 1998 میں 316 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version