Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 14 بیکری یونٹس سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبے بھر میں غیر معیاری بیکری پراڈکٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ہری پور میں ناقص صفائی، خراب تیل کے استعمال پر چار بیکری یونٹس کو سیل کردیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں مختلف بیکریوں میں جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے ٹیسٹس اور خراب تیل کے استعمال پر تین یونٹس سیل کردیئے گئے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے دیر لوئر منڈہ میں مختلف بیکری یونٹس سے غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کر کے تین یونٹس کو سیل کردیا۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے لکی مروت میں مختلف بیکریوں کا جائزہ لیا، سینکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں، خراب گھی تلف  کر کے دو بیکریاں سیل کردیں جبکہ نان فوڈ گریڈ کلر، خراب تیل، رنگ کاٹ اور ناقص صفائی پر ضلع خیبر اور دیر بالا میں بھی دو بیکری یونٹ سیل کردی ہیں۔

Advertisement

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک، چارسدہ، مانسہرہ، اور بنوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد بیکریوں پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version