Advertisement

ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ ہی ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا، پالیسی کی تشکیل کے بعد درخواستوں کی وصولی اور بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی، ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساڑھے تین برس میں غلطیوں سے بہت سیکھا، اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version