ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، عطاء اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی، مطالبہ کیا کہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بتایا جائے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں تمام معلومات بروقت دی جائیں، اسپیکر کے اختیارات ان کے انتخاب کے لیے اثر انداز نہیں ہونے چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، پنجاب میں نہ صرف پی ٹی آئی اراکین بلکہ مزید اراکین کے نام وقت آنے پر سامنے لائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی گروپس کے ساتھ رابطے میں ہے اور مثبت بات ہو رہی ہے، ہمارے نمبرز میں مذید اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

