ناظم جوکھیوقتل کیس، شیریں جوکھیو کا کیس میں این سی ایچ آرکے فریق بننے پراعتراض

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ناظم جوکھیوقتل کیس میں مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اور شیریں جوکھیونے کیس میں این سی ایچ آرکے فریق بننے پراعتراض کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اور شیریں جوکھیو کی جانب سے این سی ایچ آر کے فریق بننے پراعتراضات جمع کرایا گیا۔
اعتراض میں کہا گیا کہ جس شخص کی جانب سے فریق بننے کی درخواست دائر کی گئی ہے وہ درخواست دائرکرنے کا مجازنہیں ہے۔ این سی ایچ آرایکٹ 2012 کی سیکشن 3 کے تحت نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس بنائے جو اس ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کر سکے۔
اعتراض میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن کا سربراہ وہ شخص بن سکتا ہے جو سپریم کورٹ کا جج بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ کیس میں فریق بننے کی درخواست کمیشن کے ممبران سے اجازت لئے بغیر دائر کی گئی جو مسترد کی جائے۔
مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اورشیریں جوکھیو کی جانب سے این سی ایچ آر کے فریق بننے پراعتراضات میں کہا گیا کہ عدالت اگراس طرح کی درخواستیں سننا شروع کردیں تو اس سے شفاف ٹرائل کا حق متاثرہوگا۔
شیریں جوکھیو نے اعتراض میں یہ بھی عدالت سے کہا کہ مجھے تحقیقاتی اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نینشل کمیشن فار ہیومین رائٹس کی فریق بننے کی درخواست مسترد کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

