Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیوقتل کیس، شیریں جوکھیو کا کیس میں این سی ایچ آرکے فریق بننے پراعتراض

Now Reading:

ناظم جوکھیوقتل کیس، شیریں جوکھیو کا کیس میں این سی ایچ آرکے فریق بننے پراعتراض
ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ناظم جوکھیوقتل کیس میں مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اور شیریں جوکھیونے کیس میں این سی ایچ آرکے فریق بننے پراعتراض کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اور شیریں جوکھیو کی جانب سے این سی ایچ آر کے فریق بننے پراعتراضات جمع کرایا گیا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ جس شخص کی جانب سے فریق بننے کی درخواست دائر کی گئی ہے وہ درخواست دائرکرنے کا مجازنہیں ہے۔ این سی ایچ آرایکٹ 2012 کی سیکشن 3 کے تحت نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس بنائے جو اس ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کر سکے۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن کا سربراہ وہ شخص بن سکتا ہے جو سپریم کورٹ کا جج بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ کیس میں فریق بننے کی درخواست کمیشن کے ممبران سے اجازت لئے بغیر دائر کی گئی جو مسترد کی جائے۔

مدعی مقدمہ افضل جوکھیو اورشیریں جوکھیو کی جانب سے این سی ایچ آر کے فریق بننے پراعتراضات میں کہا گیا کہ عدالت اگراس طرح کی درخواستیں سننا شروع کردیں تو اس سے شفاف ٹرائل کا حق متاثرہوگا۔

Advertisement

شیریں جوکھیو نے اعتراض میں یہ بھی عدالت سے کہا کہ مجھے تحقیقاتی اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نینشل کمیشن فار ہیومین رائٹس کی فریق بننے کی درخواست مسترد کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر