Advertisement

معروف ستاروں کی عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت

پاکستان بھر میں معروف شوبز شخصیات نے عمران خان کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

متعدد شوبز شخصیات نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی، جن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

جہاں متعدد شوبز شخصیات نے مظاہروں اور ریلیوں میں شرکت کی، وہیں کئی افراد نے عمران خان کی حمایت میں کی جانے والی ریلیوں کی حمایت بھی کی۔

شوبز شخصیات نے عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کو عوام کی طاقت اور سابق وزیر اعظم سے عوام کی محبت قرار دیا۔

اداکار محب مرزا نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ بھی کی۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ لوگ تب ہی سڑکوں پر نکلتے ہیں جب وہ کسی ایک آئڈیولاجی پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کو لوگوں کا سمندر قرار دیا۔

Advertisement

اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کے سمندر کے نکلنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر حکومت کامل اور درست ہوتی ہے بلکہ ان کا مطلب یہ ہے کہ تاریخ نہ دہرائی جائے۔

Advertisement

اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کی بہن پلوشہ یوسف نے بھی کراچی میں عمران خان کی حمایت میں نکلنے والی ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی حمایت کی۔

Advertisement

گلوکارہ قرت العین بلوچ نے بھی عمران خان کی حمایت میں نکلنے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کھل کر سابق وزیر اعظم کی حمایت کی۔

Advertisement

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مظاہروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی حمایت کی، انہوں نے پہلے بھی ان کی حمایت میں پوسٹس کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement

اداکارہ صنم سعید نے بھی عمران خان کی توئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مظاہروں کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ عوام کی طاقت۔

اداکار منیب بٹ نے بھی عمران کان کی حمایت میں نکلنے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ہم بھکاری نہیں ہیں بلکہ ہم ملک کی خودمختاری کے لیے لڑیں گے۔

Advertisement

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی عمران خان کی حمایت می نکلنے والی ریلی کے دوران کھچوائی گئی اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ کم سن بیٹے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ عینی نے بھی مظاہرے سے متعلق ٹوئٹ کی اور بتایا کہ جلسے کے دوران عام لوگوں نے خواتین کی حفاظت کی، عام لوگوں نے مظاہرے کے شریکین کو ٹھنڈے پانی اور مشروب پیش کیے اور خواتین و بچوں کی حفاظت کی گئی۔

Advertisement

اداکارہ مریم نفیس نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، نئی حکومت نے غلط طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور کہا کہ وہ نئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتیں، نئی حکومت نے غلط طریقے سے عمران خان کو اقتدار سے نکالا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ سحری کے وقت بھی احتجاج کے لئے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version