صدر نے نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے عہدے کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر نے وزاعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس کا موضوع نگران وزیراعظم کی تقرری ہے۔
صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا ہے۔
خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوتا ہے۔
وزیراعظم اور سبکدوش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔
خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماء اگر قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر اندر کسی شخص پر متفق نہ ہوں تو دو دو نام اسپیکر قومی اسمبلی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو بھیجنا ہوں گے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کل آٹھ ممبران ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن سے برابر نمائندگی ہوگی اور کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے۔
صدر مملکت کے مراسلے کے مطابق موجودہ وزیر اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224, اے 4 کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
آئین پاکستان کا آرٹیکل 224, 1 اے صدر مملکت کو وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کی تقرری کا اختیار دیتا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

