Advertisement

گوگل کا اینڈروئیڈ 13میں اچھوتا فیچر شامل کرنے کا اعلان

گوگل نے اینڈروئیڈ 13 کی اہم اپ ڈیٹ جاری کردیں

گوگل نے اسمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ ورژن 13 میں اہم فیچر شامل کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ Esper میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گوگل کا یہ فیچران صارفین کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا جوایک فون پردوسم کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

ابتدائی طورپراس فیچرکواینڈروئیڈ فونزکے لیے ڈیولپ کیا جا رہا ہے، تاہم بعد ازاں اسے آئی اوایس اورونڈوزصارفین کے لیے بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

ملٹی پل اِن ایبلڈ پروفائلز(ایم ای پی) کے نام سے ڈیولپ کیے جانے والے اس فیچر کے ذریعے سرچ انجن جائنٹ ایک سنگل ای سم پردوکیریئرزکوآپریٹ کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل نے 2020 میں اس فیچرکا پیٹینٹ فائل کردیا تھا، جب کہ ماضی میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھی کہ گوگل اپنے اسمارٹ فون پکسل کے ہارڈویئرمیں اس فیچر کی آزمائش کررہا تھا۔

Advertisement

اس فیچرکو بنانے کا مقصد سم کارڈ سلاٹ کے لیے مختص جگہ کوہارڈویئرکے لیے استعمال کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ 13 کورواں سال مئی میں ہونے والی گوگل کی ڈیولپرکانفرنس2022 I/O میں پیش کیا جائے گا۔ جب کہ اس سال کے آخرتک اسے صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version