Advertisement

کیا سرفراز احمد اپنے بیٹے کو کرکٹر بنائیں گے؟سابق کپتان نے بتادیا

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کے دوران آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا عبداللہ ان کا سامنا کرے۔

سابق کپتان نے کہا کہ انھیں اپنے سفر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے وہ عبداللہ کے مستقبل میں کرکٹر بننے کے خلاف ہیں۔

سرفراز  احمد نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ عبداللہ کرکٹ کھیلنے کا شوقین ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطےمیں نے بہت ساری چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کرنا چاہتا یہ انسانی فطرت ہے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں چاہتا ہوں کہ میرا بھائی یا میرا بیٹا فوری طور پر منتخب ہو جائے، ورنہ تکلیف ہوتی ہے۔

سرفراز نے ذکر کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا کامیابی کے لیے اپنے والد کا نام استعمال کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ عبداللہ باصلاحیت ہے اور مجھے اسے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔

سرفراز نے کہا کہ  معین بھائی نے عبداللہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی، ثانیہ مرزا نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ عبداللہ میں کرکٹر بننے کی صلاحیت ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ سخت محنت کرکے اپنے مقاصد حاصل کرےکوئی بھی اسے آسان راستہ نہ دے کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version