پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کے دوران آنے والی رکاوٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا عبداللہ ان کا سامنا کرے۔
سابق کپتان نے کہا کہ انھیں اپنے سفر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے وہ عبداللہ کے مستقبل میں کرکٹر بننے کے خلاف ہیں۔
سرفراز احمد نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ عبداللہ کرکٹ کھیلنے کا شوقین ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطےمیں نے بہت ساری چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کرنا چاہتا یہ انسانی فطرت ہے، ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں چاہتا ہوں کہ میرا بھائی یا میرا بیٹا فوری طور پر منتخب ہو جائے، ورنہ تکلیف ہوتی ہے۔
سرفراز نے ذکر کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا بیٹا کامیابی کے لیے اپنے والد کا نام استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ عبداللہ باصلاحیت ہے اور مجھے اسے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے۔
سرفراز نے کہا کہ معین بھائی نے عبداللہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی تھی، ثانیہ مرزا نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ عبداللہ میں کرکٹر بننے کی صلاحیت ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ سخت محنت کرکے اپنے مقاصد حاصل کرےکوئی بھی اسے آسان راستہ نہ دے کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
