Advertisement

الیکشن کمیشن کو بلاتفریق جانچ پڑتال کرنی چاہیے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوبلاتفریق تمام جماعتوں کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ  پارٹی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کے کیسز کو کیوں ایک ایک ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا؟ اور کیوں پیپلزپارٹی اورن لیگ کاکیس آگے نہیں بڑھ رہا؟

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ن لیگ، پیپلزپارٹی کے کیس کی بھی روزانہ سماعت کی جائے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ن لیگ اور  پیپلزپارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس ہیں جبکہ ہمارے پاس تمام ڈونرز کا ریکارڈ موجود ہے۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ ن لیگ پارٹی اکاؤنٹس کو پیسہ وائٹ کرنے کیلئے استعمال کرتی رہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے  12 اکاؤنٹس چھپائےہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کا پس منظر

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے 2007 سے 2012 کے دوران بیرونِ ملک سے ملنے والے عطیات کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں۔

2015 میں الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ تحریک انصاف نے ملنے والے فنڈز سے متعلق تمام تفصیلات نہیں بتائیں۔ 3 سال تک مختلف عدالتوں میں درخواتوں کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 2018 میں پارٹی فنڈز کی جانچ پڑتال کے لئے اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی شہریوں اور کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے لیکن ان فنڈز کو کم دکھایا اور درجنوں بینک اکاؤنٹس چھپائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 2009 سے 2013 کے درمیان عطیات کی مد میں حاصل کئے گئے 31 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم کو چھپایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version