خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کو برتری حاصل

بلدیاتی الیکشن
پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 65 میں سے 11 تحصیلوں کے نتائج جاری کیے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 11 تحصِلوں میں سے 9 پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔
اس سے قبل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں ۔
کے پی کے بلدیاتی الیکشن کے 31 تحصیل کونسل کے میں سے 13 میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے اپنے ایک پیغام میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو واضح کیا ہے۔
Remember that sea of people stretching from the Indus to Islamabad on 27 March for Imran Khan. They’ve done it again, sweeping the 2nd phase of LG elections in Pakhtunkhwa.
And yes, don’t expect many in the mainstream media to give these these the coverage they deserve. It’s KP. pic.twitter.com/G8fBbbGOcB— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 1, 2022
خیال رہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کے65 تحصیلوں میں پولنگ ہوئی۔
جن تحصیلوں میں پولنگ ہوئی ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں شامل ہیں۔
کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

