Advertisement

وزیراعظم آج  قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان آج  قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے وفاقی کابینہ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس اسلام آباد میں بلائے ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے قوم کو بتایا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے آخری گیند تک لڑتے رہیں گے۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی آج ہونے والے اہم واقعات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ کیس کا فیصلہ آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کیا ہے۔

 اس اجلاس میں 9 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کی جائیگی۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے جب کہ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں حکومت کے احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔

عدالتی فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی دن عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں۔ عدالت کی جانب سے نئے انتخابات کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version