ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو سستی سروس فراہم کرتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کوسستی اور ماحول دوست سروس فراہم کرتاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو سروس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Mass transit systems are the way forward to provide citizens dignified, inexpensive & environment-friendly transport service. Have ordered feasibility report on expanding the network of Metro Bus System to other areas of the Capital. https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/826963/amp/
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 14, 2022
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور موڑ سے ایئر پورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے متعقہ حکام کو منصوبے میں تاخیر کی انکوائری اور بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے جمود کا شکار رہے اور بدقسمتی سے عوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹرو بس کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک پھیلانے سےمتعلق فیزیبلیٹی رپورٹ طلب کی ہے کیونکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کوسستی اور ماحول دوست سروس فراہم کرتاہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج میٹرو سروس اسلام آباد پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے جو کہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے جو کہ گزشتہ 5 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

