Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو سستی سروس فراہم کرتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو سستی سروس فراہم کرتا ہے، وزیراعظم
ماس ٹرانزٹ سسٹم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کوسستی اور ماحول دوست سروس فراہم کرتاہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو سروس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور موڑ سے ایئر پورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے متعقہ حکام کو منصوبے میں تاخیر کی انکوائری اور بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے جمود کا شکار رہے اور بدقسمتی سے عوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ میٹرو بس کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک پھیلانے سےمتعلق فیزیبلیٹی رپورٹ طلب کی ہے کیونکہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کوسستی اور ماحول دوست سروس فراہم کرتاہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے آج میٹرو سروس اسلام آباد  پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ  پر پہنچے جو کہ نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے جو کہ گزشتہ 5 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر